جگہ میں کچھ نہیں رکھا: ۱


پچھلے ہفتے کی پوسٹ کے بعد بہت سے ایسے کمنٹس آئے جنہوں نے مجھے بہت سوچنے پہ بھی مجبور کیا اور دوبارہ اس موضوع پہ لکھنے پہ بھی۔ لیکن کچھ لکھنے سے پہلے ایک بزرگ کا سچا واقعہ سناتا ہوں۔ یہ واقعہ کئی سال پہلے پڑھا تھا اس لئے الفاظ شاید مجھے صحیح یاد نہ ہوں لیکن مفہوم انشااللہ صحیح ہو گا۔

یہ پچھلی صدی کا واقعہ ہے کہ ایک بزرگ ایک دفعہ رسول اللہ صلی الل علیہ وسلم کے روضہ مبارک پہ سلام عرض کرنے کے لئے حاضر ہوئے۔ انہوں نے روضہ مبارک کے قریب کھڑے ہو کے دل ہی دل میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اب چند دن میں میں واپس گھر چلا جاؤں گا اور آپ سے پھر دوری ہو جا ئے گی۔ ان کو آواز آئی کہ “کہدو، جو میری سنت پہ عمل کرتا ہے وہ مجھ سے دور ہوکے بھی مجھ سے قریب ہے، اور جو میری سنت پہ عمل نہیں کرتا وہ مجھ سے قریب ہو کے بھی مجھ سے دور ہے۔” چونکہ حکم ہوا تھا کہ “کہدو” اس لئے ان بزرگ نے یہ واقعہ بہت دفعہ سنایا لیکن کبھی یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ ان کے ساتھ ہوا تھا بلکہ یہی کہا کہ ایک صاحب روضہ مبارک پہ حاضر ہوئے تو ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے بہت قریبی اعزہ نے یہ راز کھولا کہ یہ واقعہ انہی کے ساتھ ہوا تھا۔

جاری ہے۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

FOLLOWING NEW CONTENT ON THIS PAGE

SEEKING FORGIVENESS FOR GHEEBAT (BACKBITING)? - 7 (a talk by Mufti Taqi Usmani DB)

AL-BAQARAH (The Cow) - 31